اردو تراجم کے فروغ میں سہ ماہی مجلہ “ادبیات” نے پاکستانی زبانوں کے ادب کے تراجم کے ذریعے ادب کی ترویج اور ثقافتی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ مجلہ مختلف پاکستانی زبانوں جیسے پنجابی، سندھی، پشتو، بلوچی اور دیگر زبانوں کے شاہکار ادبی تخلیقات کو اردو میں منتقل کرکے ان کی رسائی کو وسیع تر بناتا ہے۔ “ادبیات” نے نہ صرف علاقائی ادب کو قومی سطح پر متعارف کرایا بلکہ اردو قارئین کو مختلف ثقافتوں اور روایات سے روشناس کرایا۔ اس کے تراجم نے ادبی تنوع کو فروغ دیا اور مختلف زبانوں کے ادب کے مابین مکالمے کی راہ ہموار کی۔ یوں یہ مجلہ قومی یکجہتی، ادبی تبادلوں، اور زبانوں کے فروغ کے عمل میں ایک پل کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔