پاکستانی اردو ناولوں میں اسلامی فکر کی عکاسی ایک اہم موضوع ہے، جس کے تحت مختلف مصنفین نے اسلامی نظریات، اقدار اور تہذیبی روایات کو اپنے بیانیے کا حصہ بنایا ہے۔ بعض ناولوں میں اسلامی تاریخ اور شخصیات کو پیش کیا گیا، جبکہ کچھ میں سماجی اور اخلاقی اقدار کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔ یہ تحقیقی مطالعہ پاکستانی اردو ناولوں میں اسلامی فکر کے اظہار، اس کی نوعیت، فکری رجحانات اور ادبی تقاضوں کا جائزہ لیتا ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس حد تک ناول نگاروں نے اسلامی اصولوں کو اپنی تحریروں میں پیش کیا اور ان کا بیانیہ کس حد تک قاری پر اثرانداز ہوتا ہے۔