کشمیر کا مسئلہ نہ صرف ایک سیاسی اور سماجی حقیقت ہے بلکہ اردو افسانوی ادب میں بھی اسے نمایاں حیثیت حاصل رہی ہے۔ مختلف ادیبوں نے اپنے افسانوں میں کشمیری عوام کے مسائل، وہاں کے حالات، آزادی کی جدوجہد، ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کو مؤثر انداز میں پیش کیا ہے۔ اس تحقیقی مطالعے میں ان افسانوں کا تجزیہ کیا جائے گا جو کشمیر کے موضوع پر لکھے گئے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ اردو افسانہ کشمیر کی صورتِ حال کو کس حد تک بیان کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اس میں کون سی ادبی اور فنی خصوصیات نمایاں ہیں۔