Logo

کھوئے ہوئے علم کی بازیافت

عربی اور اردو شاعری میں  لیلیٰ مجنوں کی داستانوں  کا تقابلی مطالعہ

عربی اور اردو شاعری میں لیلیٰ مجنوں کی داستان عشق کو ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ یہ داستان نہ صرف عربی ادب کی قدیم روایات کا حصہ ہے بلکہ اردو شاعری میں بھی اپنے تخلیقی، جذباتی اور علامتی پہلوؤں کی وجہ سے نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔ لیلیٰ مجنوں کی داستان کا آغاز عربی ادب سے ہوا اور یہ 7ویں صدی کے عرب قبائل کی محبت کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے۔ قیس بن ملوح، جو مجنوں کے نام سے مشہور ہوا، نے اپنی محبوبہ لیلیٰ کے عشق میں دیوانگی کی انتہا کو چھو لیا۔ یہ داستان عربی ادب میں بطور عشق حقیقی کی علامت پیش کی گئی، اور اس میں صحرا، اونٹ، اور قبائلی روایات جیسے عناصر نمایاں ہیں۔اردو شاعری میں لیلیٰ مجنوں کی داستان فارسی ادب کے ذریعے داخل ہوئی اور کئی شعرا نے اسے اپنے انداز میں تخلیقی پیرائے میں پیش کیا۔ اردو میں یہ داستان عشق مجازی کے ساتھ ساتھ عشق حقیقی کے استعارے کے طور پر بھی استعمال ہوئی۔

ڈاؤن لوڈ یا کسی اور معلومات کے لیے ہم سے رابطہ کریں